
طوفانِ بد تمیزی سے ستائی ہوئے پاکستانی عوام کو پرانا دور یاد آ گیا ہے جب سیاست بھی تمیز کے دائرے میں رہ کر کی جاتی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت پاکستانی سیاست کی پرانی یاد گار ویڈیو وائرل ہے جس میں میاں محمد نواز شریف اور متحرمہ بینظیر بھٹو کو قومی اسمبلی میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک صارف کاکہنا ہے کہ ’یہ تب کا منظر ہے جب ملک میں تہذیب کا وجود ہوتا تھا، پھر خان صاحب ایک ٹانگ پر سوار ہوکر آئے اور بدتمیزی کو پروان چڑھایا۔‘
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بینظیر بھٹو قومی اسمبلی میں اپنی نشست پر براجمان ہیں اور کاموں میں مصروف ہیں، اس دوران نواز شریف اسمبلی میں آتے ہیں۔
بینظیر بھٹو اپنے کام چھوڑ کر، نشست سے اُٹھ کر آگےبڑھ کر میاں محمد نواز شریف کا استقبال کرتی ہیں اور یہ دونوں سیاسی رہنما تسلی اور شائستگی سے بات کرتے ہیں اور اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔
ویڈیو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ غالباً میاں محمد نواز شریف اس وقت حکومت اور محترمہ بینظیر بھٹو اپوزیشن میں تھیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
فرح گجر کو عمران خان نے باہر بھگایا ہے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ فرح گجر باہر گئی نہیں بلکہ انہیں عمران خان نے باہر بھگایا ہے
-
فرح خان سے متعلق سوال، فواد چوہدری کا براہِ راست جواب سے گریز
سپریم کورٹ کے باہر خاتون صحافی کے خاتونِ اوّل کی دوست فرح خان کے بیرونِ ملک جانے کے سوال پر سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا۔
-
پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
پنجاب میں نیا بحران پیدا ہوگیا، تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کروا دی گئی ہے۔
-
خاتون اول اور فرح خان پر الزامات، عثمان بزدار کا بیان سامنے آگیا
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی اور ان کی دوست فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں
-
فریال تالپور نااہلی کیس، سماعت 10 مئی تک ملتوی
الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے خلاف اثاثے چھپانے سے متعلق نااہلی کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی گئی
-
کراچی: آج اور کل پارہ 40 ڈگری سے زیادہ ہونے کا امکان
سردار سرفراز کے مطابق شہر کا موسم آئندہ 2 روز کے دوران گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
-
پرویز الہٰی کا ڈپٹی اسپیکر پر ن لیگی ارکان کی معطلی کیلئے دباؤ ہے: طاہر سندھو
مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی طاہر خلیل سندھو کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کا ڈپٹی اسپیکر پر ن لیگ کے 16 ارکانِ اسمبلی کو معطل کرنے کے لیے دباؤ ہے۔
-
پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الہٰی کی ہدایت پر میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
-
عمران خان خط کے معاملے پر بھی یوٹرن لے لیں گے، شیری رحمٰن
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ خط کے معاملے پر بھی عمران خان جلد یو ٹرن لے لیں گے،یہ ’35 پنچر‘ کی طرح بعد میں کہے گے ان کا سیاسی بیان تھا
-
ایوان صدر کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کرانے کیلئے خط
ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کرانے سے متعلق خط لکھ دیا۔
-
ہم نہیں بھاگ رہے، آپ کی فرح اور اس کا شوہر بھاگے ہیں، دانیال عزیز
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں آپ الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں، ہم نہیں بھاگ رہے، بھاگ رہی ہے آپ کی فرح اور اس کا شوہر، آپ کا پرنسپل سیکرٹری بھاگ رہا ہے۔
-
چوہدری شجاعت کیلئے عزت اور احترام ہے، عطا تارڑ
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے چوہدری شجاعت کیلئے عزت اور احترام ہے، جبکہ پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے پنجاب میں آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
-
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج نہیں ہوسکتا، ق لیگ
ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، اجلاس آج نہیں ہوسکتا۔
-
سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت جاری
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
-
سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری کی صحافیوں سے تلخ کلامی
فواد چوہدری کی تلخ کلامی پر سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا جبکہ فواد چوہدری نے صحافیوں سے تلخ کلامی پر معذرت کرنے سے انکارکر دیا۔
-
وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی بحران، پرویزا لہیٰ اور ڈپٹی اسپیکر آمنے سامنے
وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی بحران، وزارت اعلیٰ کے امیدوار، اسپیکر پرویزا لہیٰ اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری آمنے سامنے آگئے، ڈپٹی اسپیکر کا آج اجلاس طلب کرنے کا حکم نامہ، ق لیگ نے ماننے سے انکار کردیا۔