Categories
Breaking news

جب تک باہر سے پیسہ نہیں آئے گا ہم پیسے ریلیز نہیں کر سکتے، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال مجموعی طور پر 18 سے 19 ارب ڈالر کے قرضے ملنے کا امکان ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال مجموعی طور پر 18 سے 19 ارب ڈالر کے قرضے ملنے کا امکان ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد خان کا کہنا ہے کہ اس وقت کاروباری افراد کو مسائل کا سامنا ہے، جب تک باہر سے پیسہ نہیں آئے گا ہم پیسے ریلیز نہیں کر سکتے، بزنس کمیونٹی سے میٹنگز رکھی ہیں اور ان کی تجاویز سامنے آئیں گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 8.3 ارب ڈالر کے مختلف ممالک کے کمرشل قرضوں کو رول اوور کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے،1.1 ارب ڈالر کے کمرشل قرضوں کی واپسی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان نے 13 ارب ڈالر کے بجائے 4.5 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہیں۔ 4 ارب ڈالر کے قرضے رواں مالی سال ہمیں ملے ہیں اور مزید 4 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال مجموعی طور پر 18 سے 19 ارب ڈالر کے قرضے ملنے کا امکان ہے، ایل سیز کھولنے سے پہلے اسٹیٹ بینک سے اجازت صرف 15 فیصد درآمدات کیلئے ہے۔

جمیل احمد خان نے کہا کہ چیلنجز موجود ہے لیکن اس صورتحال کو جس طرح پورٹریٹ کیا جاتا ہے وہ درست نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *