Categories
Breaking news

جبران ناصر نے نکاح کی مکمل ویڈیو شیئر کردی

پاکستان کے معروف سماجی کارکن جبران ناصر نے اداکارہ منشا پاشا کے ساتھ ہونے والے اپنے نکاح کی مکمل ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔گزشتہ روز نکاح کے خوبصورت بندھن میں بندھنے والی نئی جوڑی منشا پاشا اور جبران ناصر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے نکاح کے خوبصورت لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
جہاں منشا پاشا اور جبران ناصر دونوں کی جانب سے اپنے نکاح کی خوبصورت تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں وہیں کچھ دیر قبل جبران ناصر کی جانب سے اپنے نکاح کی مکمل ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خوبصورت جوڑی کا نکاح معروف اسلامی اسکالر جاوید غامدی نے پڑھایا ہے۔جبران ناصر نے نکاح کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ’جاوید غامدی صاحب کی جانب سے میاں بیوی کے مساوی حقوق سے متعلق دیا گیا خوبصورت بیان۔جبران ناصر کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’ہم جاوید غامدی صاحب کی جانب سے بتائی گئی میاں بیوی کے مساوی حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق یہ خوبصورت اسلامی تعلیمات آپ سب سے شیئر کرنا چاہتے تھے۔‘جبران ناصر کی جانب سے 6 منٹ 59 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں نکاح سمیت نکاح کا بیان بھی موجود ہے۔انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے جبران ناصر کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کمنٹ باکس میں ازدواجی رشتے میں بندھنے والی اس نئی جوڑی کو ڈھیر ساری مبارکبادیں اور نیک تمنائیں بھی موصول ہو رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *