
جاپان نے پاکستان پر واجب الادا قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنےکی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید مہلت دے دی۔
جاپان نے پاکستان پر واجب الادا 160 ملین ڈالرز قرض کی التوا کی درخواست منظور کرلی۔ جاپان اب تک پاکستان کو 730 ملین ڈالرز قرض پر التوا دے چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان اور پاکستان کی حکومتوں نے ’جی 20 ڈیبٹ سروس سسپنشن انیشیٹو‘ (DSSI) کے تیسرے اور آخری مرحلے کے طور پر 160 ملین ڈالرز کے قرض کی التوا پر اتفاق کیا ہے۔
جاپانی سفارت خانے نے بدھ کو اعلان کیا کہ موخر قرضوں کی کل رقم اب 730 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، جو حکومت پاکستان کو کوویڈ 19 وبائی امراض اور سیلاب سے متاثرہ اپنی معیشت کو بحال کرنے کے لیے مالی جگہ فراہم کرے گی۔
اس سے پہلے، دونوں حکومتوں نے DSSI اقدام کے تحت، اپریل 2021 میں پہلے قرض کی 370 ملین ڈالر کی رقم اور اکتوبر 2021 کو 200 ملین ڈالر کی دوسری قرض کی التوا پر اتفاق کیا تھا۔
پاکستان میں 1990 کی دہائی کے اوائل سے لے کر 2010 کی دہائی کے وسط تک رعایتی قرضے، جو کہ قرض کی التوا سے مشروط ہیں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے کہ سڑکوں، سرنگوں، پاور پلانٹس اور گرڈز، آبپاشی، پانی کی فراہمی، اور نکاسی آب کی سہولیات کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔
اس حوالے سے جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت جاپان کا یہ اقدام دوطرفہ تعلقات کے بہترین معیار اور گہرائی سے مطابقت رکھتا ہے جو پاکستان اور جاپان کے درمیان موجود ہے۔
قرض کی التوا کے علاوہ، جاپانی حکومت نے پاکستان میں جون کے وسط سے آنے والی سیلاب کی تباہی سے ہونے والے نقصان کے جواب میں پاکستان کو 7 ملین ڈالرز کی ہنگامی گرانٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
لینڈ مافیا کی کراچی پریس کلب صحافی سوسائٹی بلاک 3 پر چائنا کٹنگ کی کوشش
سیکریٹری پریس کلب رضوان بھٹی کا بھی کہنا ہے کہ 10 پلاٹس الاٹ کیے جانے کا خط جعلی ہے۔
-
زلفی بخاری گھڑی کی فروخت سے متعلق آڈیو لیکس کے دفاع میں سامنے آگئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری گھڑی کی فروخت سے متعلق آڈیو لیکس کے دفاع میں سامنے آگئے۔
-
تسنیم حیدر کا میاں نواز شریف پر الزام جھوٹا ہے: اعتزاز احسن
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق تسنیم حیدر کا میاں نواز شریف پر الزام جھوٹا ہے لیکن اس بیان کی وجہ سے نواز شریف پاکستان آنے کے متعلق 100 بار سوچیں گے۔
-
اتنے کم عرصے کیلئے ایڈمنسٹریٹر لگا بھی تو کیا کام کر لے گا؟ عامر خان
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ اتنے کم عرصے کے لیے ایڈمنسٹریٹر لگایا بھی گیا تو وہ کیا کام کر لے گا؟
-
سندھ ہائیکورٹ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر برہم
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جنگل کا قانون ہے۔
-
عدالت کا نورمقدم کے قتل کے واقعے کی CCTV فوٹیج دیکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مدعی اور مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کے دوران واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
-
تحریکِ عدم اعتماد پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے مشورہ مانگا تھا، فروغ نسیم
ایم کیو ایم کے سینیٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاک فوج سے میرا رابطہ رہا ہے اور رہے گا،
-
پیدل حج کیلئے جانے والے عثمان ارشد کو مشکلات کاسامنا
پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے اوکاڑہ کے نوجوان عازم حج عثمان ارشد کو مشکلات کا سامنا، بیگ گر گیا آگے سفر کرنا ممکن نہیں۔
-
کراچی: آج سے 17ویں عالمی کتب میلے کا آغاز ہوگیا
پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 17واں عالمی کتب میلے کا آغاز آج (جمعرات) سے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں باقاعدہ آغاز افتتاحی تقریب سے ہوا۔
-
توشہ خانہ کی گھڑی کے مبینہ خریدار کا بیان سامنے آگیا
مبینہ طور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گھڑی خریدنے والے تاجر محمد شفیق کا بیان سامنے آ گیا ہے۔
-
بشری بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
چیئرمین پاکستان تحریکِ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
-
ملک کی معاشی حالات سے سب پریشان ہیں، شرجیل میمن
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی حالات سے سب پریشان ہیں، معاشی حالات یہاں تک لانے میں عمران خان ذمے دار ہیں۔
-
ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا نام فائنل
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے لیے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا نام فائنل کر لیا گیا۔
-
ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی حکم پر نئی اسپیشل JIT قائم
سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے نئی اسپیشل جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنا دی گئی۔
-
عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی پرویز الہٰی، محمود خان کو دی: ناصر شاہ
وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی دھمکی وفاق کو نہیں پرویز الہٰی اور محمود خان کو دی گئی۔
-
فیصل آباد: دہرے قتل کا ملزم اسپتال سے فرار
دہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔