Categories
Breaking news

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 150 افراد زخمی

Advertisement

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جاپان میں 7.3 شدت کے زلزلے سے مشرقی ساحلی علاقہ لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 150کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ 2011 میں اسی علاقے میں آنے والے انتہائی شدید زلزلے کے نتیجے میں جنم لینے والا آفٹر شاک تھا۔

خیال رہےکہ 2011 میں اسی علاقے میں 9 ریکٹر اسکیل شدت کے زلزلے اور سونامی سے20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement

ماہرین نے زلزلے کے باعث ایک اور سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ریکٹر اسکیل پر 6 شدت تک کے جھٹکے محسوس کیے جاسکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ جن علاقوں میں زلزلے کی شدت زیادہ رہی ہے وہاں مکانات کے انہدام اور مٹی کے تودے گرنےکا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس لیے شہریوں کو احتیاط کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *