Categories
Breaking news

جاپان میں دنیا کی پہلی ڈوئل موڈ گاڑی کا افتتاح

 پہلی ڈوئل موڈ گاڑی جاپان میں دنیا کی پہلی ڈوئل موڈ گاڑی کا افتتاح کردیا گیا، گاڑی روڈ اور ریل ٹریک پر بھی چلتی ہے۔

جاپان کے شہر توکو شیما کے علاقے کایو میں دہری سہولت فراہم کرنے والی گاڑی کا افتتاح کیا گیا جس میں بیک وقت 21 مسافر سوار ہوسکتے ہیں۔

ڈی ایم وی کی طرح دکھنے والی گاری روڈ پر دوسری گاڑیوں کی طرح ربر کے ٹائر پر چلتی ہے لیکن جب انٹرچینج پر پہنچتی ہے تو اس کے نچلے حصے میں موجود اسٹیل کے ٹائر ریل ٹریک پر آجاتے ہیں اور گاڑی ٹرین کی طرح چلنے لگتی ہے۔

ٹرین وہیل گاڑی کے اگلے ٹائر کو اوپر اٹھا کر رکھتے ہیں جبکہ پچھلے پہیے ڈی ایم وی کو ٹریک پر چلانے کے لیے نیچے ہی رہتے ہیں۔

ڈی ایم وی سروس چلانے والی کمپنی کے سی ای او نے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے اس سروس کو لوکل ٹرانسپورٹ کا بہترین متبادل قرار دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی ریل کی صورت میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ روڈ پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں عمر رسیدہ افراد کے لیے یہ پبلک ٹرانسپورٹ کی ایک بہت اچھی شکل ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.