Categories
Breaking news

جاپان ایئر لائن کا اسکول کے بچوں کیلئے خصوصی پرواز کا اہتمام

جاپان ایئر لائن

جاپان کی ایئر لائن کی جانب سے اسکول کے بچوں کیلئے ایک خصوصی پرواز کا اہتمام کیا گیا جس مقصد ان کو جہاز اڑانے اور اس سے متعلق دیگر معلومات کی فراہم کرنا تھا۔

جاپانی ایئر لائن پیچ ایوی ایشن نے اسکولوں کے ایسے بچے جو جہازوں کی معلومات میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں مدعو کیا اور انہیں ایک پرواز کا مہمان بنایا۔

آل نیپون ایئر ویز (اے این اے) کے ذیلی ادارہ جاپانی ایئر لائن پیچ نے دی ایوی ایشن کلاس آف دی اسکائی کا انعقاد کیا جہاں بچوں کو پائلٹ، کیبن عملہ اور ہوائی جہاز کے ڈسپیچرز کے ساتھ شامل کیا گیا تاکہ وہ سیکھ سکیں کہ پرواز کو چلانے میں کون سے ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں۔

اسکول کے بچوں کے ایک گروپ کے ساتھ دو گھنٹے کی خصوصی پرواز کی گئی جس میں ان کو آسمانوں میں رہتے ہوئے متعلقہ شعبے کے تمام راز سکھائے گئے۔

اس پرواز میں 120 سے زیادہ افراد سوار تھے جو اوساکا کے کنسائی ایئر پورٹ سے سیٹو انلینڈ سی ، فوکوکا اور شکوکو کے کیپ ایشزوری اور کیپ مورٹو پر راؤنڈ ٹرپ کے لئے اڑان بھر رہے تھے۔

فلائٹ کے دوران پائلٹوں اور کیبن عملے نے بچوں کو بتایا کہ اس شعبے میں کام کرنے کیلئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے نیز اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ پرواز کیسے چلائی ہے اور اس کے بارے میں دیگر معلومات بھی فراہم کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *