Categories
Breaking news

جاوید لطیف کو نواز شریف کیساتھ وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے، مریم اورنگزیب

جاوید لطیف کو نواز شریف کیساتھ وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے ، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف کو نواز شریف کے ساتھ وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے، جب کچھ نہیں ملتا تو غداری کا مقدمہ بنادیا جاتا ہے۔

مریم اورنگزیب میاں جاوید لطیف کے گھر پہنچیں، جہاں انہوں نے ن لیگی رہنما کی والدہ اور بھائی میاں امجد سے ملاقات کی۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ میاں جاوید لطیف سے اظہار یکجہتی کیلئے آپ کے پاس آئی ہوں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے لوگ روز ڈائری دیکھتے ہیں کہ کون سا مخالف سیاستدان جیل سے باہر رہ گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *