Categories
Breaking news

جاوید لطیف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

جاوید لطیف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل رہا کر دیا گیا

مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ جاوید لطیف کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ روز منظور کی تھی۔

جاوید لطیف کی رہائی کے لیے دو ضامنوں نے دو دو لاکھ روپےکے مچلکے جمع کروائے۔

جاوید لطیف پر ریاست مخالف بیان پر ٹاؤن شپ پولیس نے مقدمہ درج ہے۔

ایڈشنل سیشن جج حفیظ الرحمن نے جاوید لطیف کے مچلکوں کی تصدیق کی تھی۔

جاوید لطیف کو اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا۔

رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاویدلطیف نے کہا کہ مفاہمت کا وقت گزرچکا،طاقتوراورکمزور میں مفاہمت نہیں ہوتی۔

جاوید لطیف نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالا دستی ضروری ہے، جنگل کا قانون نہیں ہوسکتا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *