Categories
Breaking news

جام کمال کی وسیم اکرم، شاہد آفریدی کو کوئٹہ آنے کی دعوت

بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ جام کمال خان نے کرکٹ لیجنڈز وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کو کوئٹہ آنے کی دعوت دے دی۔وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے انضمام الحق اور شعیب اختر کو بھی کوئٹہ آنے کی دعوت دی ہے۔وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ لیجنڈز کے کوئٹہ کے دورے سے یہاں موجود شائقینِ کرکٹ بہت خوش ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس طرح ہمیں اپنے ہیروز کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہو گا۔وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کرکٹ لیجنڈز کو بلوچستان میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کی پیشکش کی تھی۔وسیم اکرم کی جانب سے پیش کش قبول کرنے پر وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے اظہارِ مسرت کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *