
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو کراچی میں وزیرِاعلیٰ سندھ کی سربراہی میں سندھ حکومت کی ٹیم نے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ خودکش بمبار خاتون 20 مارچ کو تربت سے کراچی آئی تھی اور کراچی میں اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ گلستان جوہر میں رہائش پذیر تھی۔
بریفنگ کے مطابق خاتون شہری بلوچ شادی شدہ اور تربت کی رہائشی تھی اور 2 بچوں کی ماں تھی۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو بتایا گیا کہ جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پولیس کی دو ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ کراچی پولیس اور انسداد دہشت گردی ونگ کی ٹیمیں تحقیقات میں سرگرم ہیں۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اب تک کی تحقیقات میں کچھ مزید گاڑیاں مشکوک نظر آرہی ہیں۔
خودکش بمبار خاتون کی ذاتی پروفائل کے حوالے سے بھی وزیرداخلہ کو بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے درمیان اہم اجلاس وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔
اجلاس میں مشیر مرتضیٰ وہاب، چینی قونصل جنرل لی بیجیان، وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی سندھ مشتاق مہر، ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسین چوہدری، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر سعید منگنیجو، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی سی ڈی عمران یعقوب، اسپیشل برانچ جاوید عالم اوڈھو اور کراچی سی پیک بریگیڈیئر عمران صفدر، خفیہ اداروں کے صوبائی سربراہان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ وزیراعظم اور آپ نے واقعہ کے فوراً بعد مجھ سے رابطہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ بدقسمت واقعہ تھا جس میں دوست ملک کے تعلیم دانوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ ہمیں اپنی سیکیورٹی مزید بہتر کرنی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر اس ملک کو اس قسم کی دہشتگردی سے پاک کرنا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ہر طرح کی سندھ حکومت کو مدد کرنے کے لیے موجود ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ واقعہ 26 اپریل کو 2 بجے کے قریب پیش آیا، یہ خودکش دھماکا تھا، خودکش حملہ آور خاتون شہری بلوچ تھیں، واقعہ میں تین کلو بال بیئرنگ ایکسپلوزو استعمال ہوا۔
بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس میں تین چائنیز اور ایک پاکستانی باشندہ ہے۔ مزید ایک چینی اور تین پاکستانی زخمی ہوئے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ واقعہ کے تھوڑی دیر بعد بی ایل اے مجید برگیڈیئر نے واقعہ کی سوشل میڈیا کے ذریعے جوابداری قبول کی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
منڈی بہاءالدین: سابق بار صدر سمیت 3 افراد قتل کے معاملے میں پیشرفت
منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر محمود پرویز رانجھا سمیت 3 افراد کے قتل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
-
ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات، اہم قانونی معاملات پر مشاورت
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار عمران خان کی خواہش پر ان سے ملاقات کے لیے آئے، عمران خان نے ثاقب نثار کو قانونی مشاورت کے لیے بلایا۔
-
جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملہ کی تحقیقات میں اہم انکشافات
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور کا شوہر جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں رہائش پذیر تھا، خاتون بھی اس ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ رہتی رہی ہے۔
-
جامعہ کراچی میں خودکش بم دھماکے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی تھانہ میں درج
ایف آئی آر زیر دفعہ 302، 324، 427، 190، 34 ایکسپلوزیو ایکٹ 3/4 مجریہ 1908 اور 7 اے ٹی اے مجریہ 1997 درج کی گئی ہے۔
-
ہمیں کیا پتا فرح گوگی کون ہے؟ صحافی کے سوال پر فہد چوہدری کا جواب
فوادچوہدری نے کہا کہ حکومت سے پوچھیں، اگر مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو فرح گوگی پر کیس کر دیں۔
-
عمران خان الیکشن کمیشن پر الزام لگا کر این آر او مانگ رہے ہیں، شیری رحمان
اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، کسی سازش کے نتیجے میں نہیں ہٹایا گیا، عمران خان کی نااہل حکومت کو آئینی طریقے کار سے ہٹایا گیا۔
-
عمرے کے وفد میں 4 باورچی بھی تھے، ایک آلو گوشت بنانے والا تھا، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ بحران کی بنیادی وجہ موجودہ حکومت کی بد انتظامی ہے، دو ہفتے سے زیادہ ہوچکے ہیں ان کے پاس اب تک وزیر توانائی نہیں ہے۔
-
چینی سفارتخانے کو واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ستائیس یونٹ بند تھے، 7 یونٹ اور 4 پلانٹ مرمت کے لیے رہ گئے ہیں۔
-
جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری
تفتیشی حکام کے مطابق خاتون نے جامعہ کراچی میں داخل ہونے کے لیےمسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا۔
-
خودکش بمبار خاتون نے 2018 میں جامعہ کراچی میں داخلہ لیا تھا
جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے والی خاتون شاری بلوچ کا تعلق کراچی یونیورسٹی کے شعبہ طبعیات سے تھا، اس نے 2018 میں داخلہ لیا تھا
-
جامعہ کراچی کی خودکش بمبار سرکاری ٹیچر تھی
جامعہ کراچی میں خودکش حملہ کرنے والی خاتون بلوچستان میں سرکاری سائنس ٹیچر تھی جس کی تعلیم بلوچستان میں ہی مکمل ہوئی۔
-
اسٹیٹ بینک عید الفطر پر 4 دن بند رہے گا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
-
ملک کی حقیقی آزادی کیلئے کل شب دعا کرینگے: عمران خان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کل ہم نے شبِ دعا کا اعلان کیا ہے، ہم سب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کل شبِ دعا کریں گے۔
-
بلاول ملکی تاریخ کے کم عمر ترین وزیر خارجہ بن گئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے 37 ویں وزیر خارجہ بن گئے، وہ ملکی تاریخ کے کم عمر ترین وزیر خارجہ بنے ہیں۔
-
جامعہ کراچی دھماکا، چینی قونصل جنرل نے متاثرہ گاڑی پر پھول رکھے
گزشتہ روز جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے میں متاثر ہونے والی گاڑی پر چینی قونصل جنرل کی جانب سے پھول رکھے گئے
-
سوشل میڈیا پر فوج، عدلیہ، الیکشن کمیشن کیخلاف مہم چل رہی ہے: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔