Categories
Breaking news

جامعہ کراچی میں 84 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی

جامعہ کراچی میں 84 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی

کراچی یونیورسٹی کے اندر 84 انچ پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے باعث موسمیات اور صفورا کے اطراف کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

پانی جمع ہونے سے ان علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ ضلع وسطی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

آج رات ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں پانی فراہم کیا جانا تھا تاہم پانی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *