Categories
Breaking news

جامعہ کراچی میں کل تدریسی و غیر تدریسی عمل معطل رہے گا

جامعہ کراچی میں کل تدریسی و غیر تدریسی عمل معطل رہے گا

جامعہ کراچی میں کل (بدھ) تدریسی اور غیر تدریسی عمل معطل رہے گا۔

رجسٹرار جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج پیش آنے والے بدقمست واقعے کے باعث جامعہ میں 27 اپریل کو تدریسی اور غیر تدریسی عمل معطل رہے گا۔

جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی CCTV فوٹیج سامنے آگئی

شعبہ کے باہر ایک لڑکی کو کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ جونہی ہائی ایس گاڑی لڑکی کے قریب پہنچی ہے تو خاتون خود کو دھماکے سے اُڑا لیتی ہے۔

دوسری جانب قائم مقام وائس چانسلر نے جامعہ کراچی کی سیکیورٹی کی جانچ کےلیے کمیٹی بنادی ہے، 3 رکنی کمیٹی کنوینر اور دو ممبران پر مشتمل ہوگی

ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اسلامک ہسٹری ڈاکٹر محمد زبیر کنوینر ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.