
جامعہ کراچی اکیڈمک کونسل نے یونیورسٹی میں داخلے فوری شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع جامعہ کراچی کے مطابق داخلے انٹرمیڈیٹ سال دوئم کے نتائج کی بنیاد پر ہی دیے جائیں گے۔
ذرائع ایکڈمک کونسل جامعہ کراچی نے جنگ کو بتایا کہ کچھ تعلیمی بورڈ کے انٹر نتائج نہ آنے کے سبب تعلیمی سیشن 2023ء کچھ تاخیر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تاخیر پر قابو پانے کے لیے کراچی یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات مختصر کردی گئیں اور داخلوں کا عمل فوری شروع کرتے ہوئے اتوار 20 نومبر کو 20 ڈپارٹمنٹس کے اشتہارات جاری کردیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پہلے حصے میں شعبہ ویژول اسٹڈیز کا ٹیسٹ 4 دسمبر کو، بی ایس تھرڈ ایئر میں داخلوں کا ٹیسٹ 10 دسمبر کو ہوگا جبکہ بی ایس فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لیے ٹیسٹس 11 دسمبر کو لیے جائیں گے۔
ٹیسٹ کے بعد اوپن میرٹ کے داخلے شروع ہوں گے اور حتمی میرٹ لسٹ کے لیے تمام بورڈز کے انٹر کے نتائج کا انتظار کیا جائے گا۔
ذرائع ایکڈمک کونسل نے مزید بتایا کہ نتائج کے اجراء کے بعد ہی میرٹ لسٹ تیار اور جاری ہوگی، جامعہ کراچی میں نیا تعلیمی سیشن جنوری کے آخر یا فروری کے آغاز سے شروع ہوگا۔
قومی خبریں سے مزید
-
سازش کا بیانیہ چھوڑنے والا عمران کا مؤقف غلط رپورٹنگ ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم امریکا سے دشمنی نہیں چاہتے، صرف یہ چاہتے ہیں کہ امریکا ہمیں غلام نہ سمجھے۔
-
مصطفیٰ نواز کھوکھر سے خالی کروائی گئی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ ملنے کا امکان، ذرائع
پیپلز پارٹی کے سندھ سے منتخب ہونے والے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کا لائحہ عمل تیار ہونے لگا۔
-
اسحاق ڈار سے دورہ افغانستان سے پہلے حنا کھر کی اہم ملاقات
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
-
برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا، بلاول بھٹو
اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیٹف کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا۔
-
ایک پروپیگنڈا سیل میرے انٹرویو کی چیزیں چن چن کر نکال رہا ہے، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے پر تیار ہو تو بھارت سے بھی دوستی کو تیار ہیں۔
-
عمران خان نے اپنی بیرونی سازشی تھیوری کی تردید کردی، شہباز شریف
شہباز شریف نے کہا کہ اس نے اپنے سیاسی مفادات کیلئے پاکستان کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں کردار ادا کیا۔
-
عالمی کمپنیوں کی پاکستان کو ایل این جی بیچنے میں عدم دلچسپی
عالمی کمپنیاں پاکستان کو ایل این جی فروخت کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہیں، جس کے بعد سردیوں میں گیس کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
-
پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس ایک مرتبہ پھر ڈی لسٹ کردیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیر ملکی فنڈنگ کیس کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایک مرتبہ پھر ڈی لسٹ کردیا ہے۔
-
گیس کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر اوگرا کی سماعت مکمل
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن کی گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔
-
آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع پر قانون سازی ختم کی جائے، رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناء نے مزید کہا کہ تین سے چار جو سینیر ہیں، ان میں سے کسی کے ساتھ کسی کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ ڈی جی آئی کی ڈیوٹی اس نوعیت کی ہے کہ وہ میٹنگز میں ملتے رہتے ہیں۔
-
گورنر پنجاب کا فرانسیسی سکھ یاتریوں کے سربراہ کو شیلڈ کا تحفہ
پیار و محبت اور میزبانی میں پاکستان جیسی دوسری کوئی مثال نہیں، مان سنگھ
-
اب وقت آگیا ہے کہ عوام عمران خان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں، خواجہ آصف
خواجہ آصف نے کہا کہ اصلی گھڑیوں کی جگہ جعلی گھڑیاں رکھ دی گئیں۔
-
پنجاب میں جائیداد کی تصدیق کا نیا پورٹل سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈیجٹل گردواری مکمل نہ کرنے والے اضلاع کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی ٹیم سے معاملہ طے پاگیا، مونس الہٰی
سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ لوگوں کا انتظار کرنا قبول نہیں، حل آج ہی نکال لیا جائے گا۔
-
چمن: باب دوستی پر پاکستانی اہلکار کی شہادت کے بعد کشیدگی برقرار
بلوچستان کے علاقے چمن میں باب دوستی کے مقام پر افغانستان کی حدود سے ہونے والی فائرنگ میں پاکستانی اہلکار کی شہادت کے بعد بارڈر پر کشیدگی برقرار ہے۔
-
فرح شہزادی کی کمپنی کیخلاف نیب تحقیقات روکنے کی درخواست پر سماعت
لاہور ہائی کورٹ میں فرح شہزادی کی کمپنی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) تحقیقات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔