
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے جامعہ کراچی دھماکے کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج کراچی جا رہا ہوں۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان چینی بھائیوں سے بھرپور یک جہتی کرتا ہے، یہ مشترکہ غم ہے، پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے، پوری قوت سے نمٹیں گے۔
Table of Contents
خودکش حملہ آور خاتون کی شناخت ہو گئی: ایڈیشنل آئی جی
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکا کرنے والی خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے حقائق معلوم کروں گا، دہشتگردی کی تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل آگاہ رکھیں گے، چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے تمام پہلوؤں کا ازسرنو جائزہ لیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی کے مکمل جائزے کے بعد مؤثر اقدامات کریں گے،باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
چینی وزارت خارجہ کا جامعہ کراچی دھماکے پر غم و غصے کا اظہار
چینی وزارت خارجہ نے کراچی یونی ورسٹی میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور ہمدردی کی ہے۔
-
پی ٹی آئی کیس میں طوالت چاہتی ہے، اکبر ایس بابر
پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیس میں طوالت چاہتی ہے،میں اس کیس کو منطقی انجام تک لیکر جاؤں گا چاہے سپریم کورٹ جانا پڑے۔
-
جامعہ کراچی دھماکا، بلوچ نوجوانوں کے تعلیمی مستقبل میں مشکلات کا خدشہ
جامعہ کراچی میں بلوچ خاتون سے منسلک خودکش بم دھماکے کی وجہ سے بلوچ نوجوانوں کے تعلیمی مستقبل کے لیے مشکلات سامنے آنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
-
گورنر پر لازم ہے وہ آئین کی پاسداری کریں، عطا تارڑ
رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گورنر پر لازم ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں، وہ آئین کی تشریح اپنے تئیں کر رہے تھے جس کو عدالت نے غلط قرار دیا ہے۔
-
خودکش حملہ آور خاتون کی شناخت ہو گئی: ایڈیشنل آئی جی
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکا کرنے والی خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔
-
ملک میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں اضافہ
ملک میں یومیہ کورونا کیسز بڑھ کر 117 رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد کورونا سے انتقال کر گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61 فی صد رہی۔
-
حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، طارق بشیر چیمہ
وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے۔
-
لاہور میں بجلی بحران شدید ہوگیا
لاہور میں بجلی کا بحران شدید ہو جانے کے سبب غیر اعلانی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
-
صدر اور گورنر تاریخ کو داغدار نہ کریں: حمزہ شہباز
نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر اور گورنر تاریخ کو داغدار نہ کریں، آئین کے تحت کام کریں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں۔
-
گورنر کل تک خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف لیں: لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز نو منتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنا دیا۔
-
اختر مینگل کی جامعہ کراچی میں خودکش حملے کی شدید مذمت
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جامعہ کراچی میں خودکش حملےکی شدید مذمت کی ہے۔
-
پنجاب، مختلف شہروں میں ڈیزل کا بحران برقرار
مختلف علاقوں میں زرعی مشینیں بند ہونے سے کسان پریشان ہیں جبکہ فصلیں متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
-
عوامی نیشنل پارٹی کی عمرے پر جانے سے معذرت
امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر عمرے کی ادائیگی ہماری روایات نہیں، عمرے کی ادائیگی کی دعوت دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔
-
وزیر قانون کی حمزہ سے حلف نہ لینے پر کڑی تنقید
انہوں نے کہا کہ عارف علوی نہ صرف آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں، بلکہ آئین شکنی پر تلے ہوئے ہیں۔
-
مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی، شہری پریشان
کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، کے الیکٹرک کی کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کردی ہے۔
-
حمزہ کی حلف برداری کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ صدر مملکت سو رہے تھے ، عدالت نے اپنے فیصلے سے انہیں جگایا ۔