کراچی یونیورسٹی دھماکے میں 2 خواتین سمیت 3 چینی باشندے جاں بحق ہوگئے۔
کراچی یونیورسٹی میں ایک وین میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین چینی باشندے جاں بحق ہوئے جبکہ چوتھا شخص ممکنہ طور پر گاڑی کا ڈرائیور ہو سکتا ہے۔
دھماکا خودکش ہونے کا امکان ہے، پولیس چیف غلام نبی میمن
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ دھماکا خود کش تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق برقع پوش خاتون ملوث ہوسکتی ہے۔
وین میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مقدس حیدر کے مطابق گاڑی میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے انہوں نے تصدیق کی کہ گاڑی میں دو چینی خواتین اور ان کا ایک ہم وطن سوار تھا۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکا دہشت گردی ہے جس میں چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ گاڑی کراچی یونیورسٹی کے مسکن مین گیٹ سے کراچی یونیورسٹی میں داخل ہوئی تھی، دھماکا دوپہر ایک بجکر 52 منٹ پر ہوا۔
دھماکے سے آس پاس کے لوگ بھی معمولی زخمی ہوئے
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی کو بم دھماکے سے تباہ کیا گیا ہے، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، دھماکے سے آس پاس کے لوگ بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کے قریب پہنچتے ہی گاڑی میں دھماکا ہوا، جبکہ رینجرز کی دو موٹر سائیکلیں گاڑی کے آگے پیچھے تھیں۔
دھماکے میں 4 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے ہیں، ترجمان رینجرز
ذرائع رینجرز کے مطابق دھماکے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، چاروں اہلکار موٹر سائیکل پر وین کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔
ذرائع رینجرز کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مفتاح اسماعیل
-
وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی دھماکے کا نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں بم دھماکے کا نوٹس لے لیا۔
-
دعا زہرہ جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے: عدالت
کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے اپنا بیان قلم بند کرا دیا، عدالت نے حکم میں کہا کہ دعا زہرہ جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے۔
-
چیف آپریٹنگ آفیسر PIA ایئر کموڈور جواد ظفر انتقال کر گئے
پی ائی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر کموڈور جواد ظفر اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
-
لاہور میں بھی سورج سوا نیزے پر چلا گیا
ملک کے دوسرے شہروں کی طرح لاہور میں بھی سورج سوا نیزے پر چلا گیا، گرم لو کے تھپیڑوں سے شہری بلبلا اٹھے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں درجہ حرارت شدید حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔
-
شاہ محمود کا طنز، ٹوئٹ میں ادھورا شعر لکھ دیا
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کےوفد کے ہمراہ عمرے پر جانے کے حوالےسے سوشل میڈیا پر طنزیہ بیان دیا ہےاور پیروڈی کرتے ہوئے ادھورا شعر لکھا ۔
-
فروغ نسیم کی درخواست، جسٹس فائز وکلاء انرولمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار
سابق وزیرِ قانون فروغ نسیم نے وکالت کا لائسنس بحال کرنے کی درخواست دائر کر دی جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وکلاء انرولمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار ہو گئے۔
-
ایلون مسک کا ٹوئٹر سے معاہدہ، ناصر شاہ کا عمران خان پر دلچسپ تبصرہ
صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایلون مسک کے ٹوئٹر کے ساتھ معاہدہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر طنزیہ وار کردیا۔
-
وزیرِ اعظم شہبازشریف کا یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کا حکم
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیدنگ مکمل ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
-
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر تیسرا بینچ بھی ٹوٹ گیا
لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کے دوران 2 رکنی بینچ کے جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کر لی۔
-
پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج ختم
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی بھی احتجاج میں موجود ہیں ۔
-
نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کے دوبارہ جائزے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
عمران کو جتنے مواقع ملے کسی ڈکٹیٹر کو بھی نہیں ملے، احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جتنے مواقع عمران خان کو ملے کسی ڈکٹیٹر کو بھی نہیں ملے، عمران نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا،چین، امریکا اور یورپی یونین سے تعلقات متاثر کئے، خلیجی ممالک سے بھی تعلقات سرد مہری میں دھکیل دیئے۔
-
مئی ہنگامہ خیز ہوگا، استعفے لیے اور دیئے جاسکتے ہیں، شیخ رشید
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید کے بعد اگلا مہینہ مئی کا ہنگامہ خیز ہوگا،استعفے لیے بھی جاسکتے ہیں اور دیئے بھی جاسکتے ہیں، مسائل کا واحد حل الیکشن ہے۔
-
سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کو دل کی تکلیف
سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کو دل میں تکلیف ہونے پر ملتان میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔
-
عمران فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں،وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کےسوالوں کے جواب دیں، الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو 8 سال بھاگتے رہیں، الزام لگائے اور گھیراؤ کی دھمکیاں دیں۔