Categories
Breaking news

جامعہ کراچی خود کش دھماکقے میں جاں بحق ڈرائیور کی میت گھر منتقل

جامعہ کراچی خود کش دھماکے میں تباہ ہونے والی وین، چھوٹی تصویر واقعے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور خالد نواز کی ہے
جامعہ کراچی خود کش دھماکے میں تباہ ہونے والی وین، چھوٹی تصویر واقعے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور خالد نواز کی ہے

جامعہ کراچی خود کش دھماکے میں چینی اساتذہ کرام کے ساتھ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور خالد کی میت کو سرد خانے سے ان کے گھر منتقل کر دیا گیا۔

ڈرائیور خالد نواز کی میت کو ان کے ماموں اور کزن نے وصول کیا۔

خودکش بمبار کے والد کا گھر سِیل

خاتون کا خودکش حملہ، 3 چینی ہلاک، جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر وین کو نشانہ بنایا گیا، ڈرائیور بھی جاں بحق

کراچیجامعہ کراچی میں خودکش حملہ، 3چینی…

دوسری جانب کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پر حملہ کرنے والی خودکش بمبار کے والد کے گھر کو سِیل کر دیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی اسکیم 33 میں واقعہ رہائشی سوسائٹی میں کی گئی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گھر سے لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لی گئی ہیں، گھر سے سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں آمد و رفت ہوتی رہی ہے۔

خاتون بمبار کی بہن کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس گھر میں کچھ ہفتے قبل خاتون بم بار کی بہن کی شادی ہوئی تھی۔

خود کش بمبار خاتون کے 6 بہن بھائی ہیں،ایک بہن پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اہم دستاویزات تحویل میں لینے کے بعد گھر کو سِیل کر دیا گیا ہے۔

خاتون بمبار نے حملے سے قبل شادی کی سالگرہ منائی

اس سے قبل کراچی میں چینی اساتذہ پر خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم انکشافات ہوئے کہ خاتون نے حملے سے قبل شوہر کے ساتھ شادی کی سالگرہ منائی، حملے کے بعد اسے کے شوہر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی بیوی کے اقدام کی تعریف کی۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون حملہ آور کا شوہر اپنے دونوں بچوں سمیت روپوش ہے اور اُس کے ملک سے فرار ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مشتبہ سہولت کار گرفتار

ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جس پر حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

جامعہ کراچی آج کھل گئی

ادھر جامعہ کراچی ایک روز بند رہنے کے بعد آج معمول کے مطابق کھل گئی جہاں تدریسی عمل جاری ہے۔

خودکش حملے میں 3 چینی شہری اور ڈرائیور جاں بحق

خودکش حملہ آور خاتون کی شناخت ہو گئی: ایڈیشنل آئی جی

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکا کرنے والی خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں ایک روز قبل ہونے والے خودکش حملے میں 3 چینی شہری اور ڈرائیور خالد جاں بحق ہو گیا تھا۔

یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خاتون نے وین قریب پہنچنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.