
جامعہ کراچی میں ہوئے خود کش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، گزشتہ شب تفتیش کاروں نے گلشنِ اقبال میں کارروائی کر کے ایم فل کے ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا۔
حراست میں لیا گیا شخص جامعہ کراچی میں لیکچرزبھی دیتا تھا، ملزم کے زیرِ استعمال لیپ ٹاپ اور غیر ملکی لٹریچر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ زیرٍِ حراست شخص کے قبضے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے متعلق مواد بھی ملا ہے۔
حملے میں ملوث افراد سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرتے تھے۔
اس ضمن میں تفتیش کاروں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والے دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
خاتون خودکش بمبار نے جامعہ کراچی میں واقع کنفیوشس سینٹر کے باہر چینی اساتذہ کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
نئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کا نوٹیفکیشن جاری
نئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
حمزہ کے حلف کیخلاف اپیل لارجر بینچ کی سفارش کیساتھ چیف جسٹس کو بھیج دی گئی
لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف تحریکِ انصاف کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران دو رکنی بنچ نے لارجر بینچ کی سفارش کے ساتھ اپیل چیف جسٹس کو بھیج دی۔
-
اسٹیٹ بینک کی خاموشی، عید پر شہری کرنسی مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور
عید الفطر کے موقع پر اسٹیٹ بینک یا ملک کے پرائیویٹ بینکوں کی جانب سے شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ فراہم نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے عید کے موقع پر اپنے پیاروں کو نئے نوٹوں کی عیدی دینے کی روایت برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر کے شہری کرنسی مافیاز کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔
-
عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے
-
میرے وزیراعظم کو ٹرانسلیٹر کی ضرورت نہیں، سلیمان شہباز
وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اپنے والد شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے
-
عثمان بزدار کی سیکیورٹی کو واپس بلا لیا گیا
سردار عثمان بزدار کی بطور وزیرِ اعلیٰ سیکیورٹی کو واپس بلا لیا گیا ہے، سیکیورٹی کے افراد عثمان بزدار کے ساتھ پنجاب اسمبلی پہنچے تھے۔
-
پنجاب کے21 ویں وزیر اعلیٰ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
لاہور کے متمول سیاسی خاندان کے چشم و چراغ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ایک متحرک، فعال اور کارکنوں میں مقبول رہنما خیال کئے جاتے ہیں
-
حمزہ شہباز کیخلاف پرویز الہیٰ کی درخواست رد
لاہور کی سیشن عدالت نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت 200 لیگی ایم پی ایز کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی پرویز الہیٰ کی درخواست رد کر دی
-
آج PTI والے روئیں گے: حنا پرویز بٹ
مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ آج حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر تحریک انصاف والے روئیں گے۔
-
گورنر پنجاب کی چیف جسٹس پاکستان سے استدعا
گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال سے استدعا کر دی۔
-
مریم نواز، حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کیلئے روانہ
مسلم لیگ نون کی نائب مریم نواز اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے جاتی امرا سے روانہ ہوگئیں۔
-
وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
شہباز شریف کے لیے خانہ کعبہ کے اندر کی زیارت کے لیے خصوصی طور پر دروازہ کھولا گیا۔
-
ہمیں وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم نہیں ملا، ایس اینڈ جی اے ڈی
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم نہیں ملا
-
مراسلے کی تحقیقات، عمران خان کا صدر اور چیف جسٹس کو خط
امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے کی تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا
-
حمزہ کے حلف کے بعد کسی اور کا خود کو وزیرِ اعلیٰ کہنا غیر آئینی ہو گا: سلمان اکرم راجہ
ماہر قانون سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار استعفیٰ دینے کے بعد بطور عبوری وزیرِ اعلیٰ کام کر رہے ہیں، حلف اٹھاتے ہی حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ بن جائیں گے۔
-
مسجد نبویﷺ میں جئے بھٹو کے نعرے، سعید غنی کی تردید
مسجد نبویﷺ میں جئے بھٹو کے نعرے لگانے کے حولے سے گردش کرنے والی خبروں کی پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے تردید کردی