Categories
Breaking news

جامعہ کراچی خود کش دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ موصول

جامعہ کراچی خود کش دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ موصول

تحقیقاتی اداروں کو جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش بم دھماکے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی رپورٹ موصول ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو ہائی ایکسپلوزیو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی CCTV فوٹیج سامنے آگئی

شعبہ کے باہر ایک لڑکی کو کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ جونہی ہائی ایس گاڑی لڑکی کے قریب پہنچی ہے تو خاتون خود کو دھماکے سے اُڑا لیتی ہے۔

بی ڈی ایس رپورٹ کے مطابق دھماکے کے لیے بڑی مقدار میں اسٹیل بال بیرنگ کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور خاتون نے ایک میٹر کے فاصلے سے خود کش حملہ کیا، خود کش بمبار کے جسمانی اعضا اور برقعے کے حصے حاصل کیے ہیں۔

یاد رہے کہ جماعہ کراچی میں ہوئے خود کش دھماکے میں چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں خاتون خودکش بمبار کو چینی باشندوں کی گاڑیوں کو نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.