
کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کے مبینہ سہولت کار مشتبہ شخص بیبگار امداد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مشتبہ شخص کو سی ٹی ڈی نے موبائل فون کے لنک کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
Table of Contents
جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملہ کی تحقیقات میں اہم انکشافات
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور کا شوہر جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں رہائش پذیر تھا، خاتون بھی اس ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ رہتی رہی ہے۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی میں خود کش دھماکا کرنے والی خاتون بیگ میں دھماکا خیز مواد لے کر سلور جوبلی گیٹ سے داخل ہوئی تھی، وہ جس دوسری عورت سے ملی وہ اس کی ’’لاسٹ منٹ ہینڈلر‘‘ تھی۔
دوسری خاتون نے دھماکے سے کچھ دیر پہلے خودکش حملہ آور خاتون کو بریف کیا اور چلی گئی۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق حملہ آور خاتون کینٹ اسٹیشن کے قریب فلیٹ میں قیام پزیر تھی ، خاتون کا شوہر جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں مقیم تھا، خاتون بھی اس ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ رہتی رہی ہے۔
دھماکا کرنے سے پہلے خاتون اور اس کے شوہر نے شادی کی سال گرہ بھی منائی ، خاتون کا شوہر بلوچستان میں ڈاکٹر اور جناح اسپتال میں ٹریننگ پروگرام میں شریک تھا ، سوشل میڈیا پر خودکش دھماکے کے بعد اہلیہ کی تعریف بھی کی۔
شوہر ماسٹر مائنڈ بھی ہوسکتا ہے ، وہ دھماکے سے پہلے ہی بچوں سمیت غائب ہوگیا ، جامعہ کراچی ایچ ای جے فارنزک لیبارٹری کو چار ہلاک افراد کے ڈی این اے سیمپلز موصول ہوگئے۔
قومی خبریں سے مزید
-
مریم نواز کا عمران خان اور ثاقب نثار کی ملاقات پر تبصرہ
مریم نواز نے کہا کہ صداقت اور امانت جیسے مقدس الفاظ کو بھی داغ دار کیا گیا۔
-
عمران خان اقتدار میں ہماری 14 سیٹیں چوری کرنے کے بعد آئے تھے، وسیم اختر
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم ملک اور جمہوریت کی خاطر آپ کے ساتھ چلتے رہے۔
-
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، حافظ حمد اللّٰہ
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ میرا تحفہ میری مرضی والے نے بیت المال کے تحفوں کی قیمت کا تعین بھی اپنی مرضی سے کیا۔
-
ایم کیو ایم حکومت سے باہر نہیں رہ سکتی، مصطفیٰ کمال
سربراہ مصطفٰی کمال نے کہا کہ سارے تجربات کرلئے کراچی میں چالیس سال سے ایم کیوایم کی حکمرانی رہی۔ ایم کیوایم حکومت سے باہر نہیں رہ سکتی۔
-
کراچی پولیس کے افسران کو مقدمات پر اخراجات کی رقوم کے چیک مل گئے
کراچی پولیس میں تفتیش کے شعبہ میں ناقص کارکردگی کی بڑی وجہ مقدمات پر آنے والے اخراجات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی قرار دیا گیا تھا۔
-
آئی ایم ایف کا پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں لانے پر زور
خبر ایجنسی کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کا حجم اور دورانیہ بڑھانے کی درخواست کی۔
-
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی ملاقات
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے۔
-
کراچی یونیورسٹی حملے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ دہشت گردی واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
-
شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں آج کی سماعت کا تحریری حکم جاری
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان فرد جرم کے لیے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
-
لاہور: 9 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
لاہور شہر کے 9 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
-
بلاول بھٹو کی چینی سفارتخانے آمد، کراچی یونیورسٹی دھماکے پر اظہار افسوس
پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچ گئے۔
-
جامعہ کراچی کی خود کش بمبار خاتون گلستان جوہر کی رہائشی تھی، وزیر داخلہ کو بریفنگ
بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہری بلوچ شادی شادہ اور تربت کی رہائشی تھی، خاتون 2 بچوں کی ماں تھی۔
-
منڈی بہاءالدین: سابق بار صدر سمیت 3 افراد قتل کے معاملے میں پیشرفت
منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر محمود پرویز رانجھا سمیت 3 افراد کے قتل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
-
ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات، اہم قانونی معاملات پر مشاورت
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار عمران خان کی خواہش پر ان سے ملاقات کے لیے آئے، عمران خان نے ثاقب نثار کو قانونی مشاورت کے لیے بلایا۔
-
جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملہ کی تحقیقات میں اہم انکشافات
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور کا شوہر جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں رہائش پذیر تھا، خاتون بھی اس ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ رہتی رہی ہے۔
-
جامعہ کراچی میں خودکش بم دھماکے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی تھانہ میں درج
ایف آئی آر زیر دفعہ 302، 324، 427، 190، 34 ایکسپلوزیو ایکٹ 3/4 مجریہ 1908 اور 7 اے ٹی اے مجریہ 1997 درج کی گئی ہے۔