Categories
Breaking news

ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے شادی کرلی

Advertisement
Advertisement

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔جوڑی کی جانب سے شادی کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے کی گئی، دونوں نے بیک وقت اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’الحمداللّٰہ‘ کا کیپشن دیا۔ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دونوں کو شادی کے ملبوسات زیب تن کیے، گلے میں ہار ڈالے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے ایک دوسرے کو ٹیگ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوریز بھی شیئر کیںشوبز جوڑی کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ملک بھر کی دیگر مشہور و معروف شخصیات بھی ثنا اور عمیر کو شادی کی مبارکباد دینے میں پیش پیش ہیں، اپنے پیغامات میں جوڑی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔مبارکباد کے پیغامات دینے والوں میں اداکار فیروز خان، بلال عباس خان، کومل عزیز خان، منشا پاشا، ایمن خان، سارہ خان، فلک شبیر، نیلم منیر، مومل شیخ، منال خان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، اداکار عمران اشرف اعوان، ماڈل او اداکارہ صدر کنول اور دیگر شامل ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *