Categories
Breaking news

ثنا اللّٰہ عباسی کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ثنااللہ عباسی ڈی جی ایف آئی اےتعینات

گریڈ 22 کے پولیس افسر ثنا اللّٰہ عباسی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ثناء اللّٰہ عباسی آئی جی خیبرپختونخوا کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

گریڈ 22 کے پولیس افسر ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو ہٹا دیا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو عہدے سے ہٹادیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا ثنا اللّٰہ عباسی کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق واجد ضیاء کو ڈی جی نیشنل پولیس بیورو تعینات کر دیا گیا۔

گریڈ 21 کے پولیس افسر معظم جاہ انصاری کو آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا، معظم جاہ انصاری کمانڈنٹ ایف سی کےطور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

گریڈ 21 کےپولیس افسر صلاح الدین خان کمانڈنٹ ایف سی تعینات کردیئے گئے ۔پولیس افسر صلاح الدین خان آئی جی آزادکشمیر خدمات انجام دے رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *