Categories
Breaking news

ثمینہ پیرزادہ نےفلم ’دی پریزینٹ‘ دیکھنے کی اپیل کیوں کی؟

سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عوام سے سوشل میڈیا پر اپیل کی ہے کہ وہ نیٹ فلکس پر موجود فلم ’دی پریزینٹ‘ دیکھیں۔اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’براہ کرم، فلسطین میں ہونے والے نسلی تعصب کے درد کو محسوس کرنے کے لیے نیٹ فلکس پرموجود فرح نابلسی کی فلم ’دی پریزینٹ‘ دیکھیں۔‘
مظلوم فلسطینیوں کی زندگی کی عکاسی کرتی یہ فلم ’دی پریزینٹ‘ گزشتہ برس اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پرریلیز کی گئی تھی۔اس فلم کی کہانی ایک یوسف نامی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو کہ اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنی بیوی کو تحفے میں فریج دینا چاہتا ہے جس کے لیے اسے اپنی جوان بیٹی کے ہمراہ ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوجیوں اور ان کے قائم کیے ہوئے چیک پوائنٹس سے گزرنا پڑتا ہے۔البتہ یوسف اپنی جوان بیٹی کے ہمراہ بیوی کے لیے نئے فریج کا انتظام کرنے کے لیے اسرائیلی فوجیوں کے ہر قسم کے غیر اخلاقی رویئے کو برداشت کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *