Categories
Breaking news

ثانیہ مرزا کی نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس

انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی، شعیب ملک کی اہلیہ نے انٹرنیشنل ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان کے ساتھ پریکٹس کی۔انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اعصام الحق اور عقیل خان کے ہمراہ دو گھنٹہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔
اس موقع پر ثانیہ مرزا نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس چاند پروین اور پی آر او عبدالرؤف سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے، عالمی معیار کی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ثانیہ مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورٹ پر سہولتوں سے ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.