بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا طریقہ اچھی طرح جانتی ہیں۔ اس بار انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی نئے انداز کی وڈیو شیئر کی جو ان کے مداحوں کو بےحد پسند آرہی ہے۔ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی وڈیو شیئر کی جس میں وہ کئی مختلف لباس، میک اپ، اور ایکشن میں نظر آرہی ہیں۔وڈیو میں ثانیہ مرزا روایتی، مغربی اور کھیلوں سے متعلق لباس پہنے ہوئے انتہائی خوشگوار موڈ میں ہیں۔
