Categories
Breaking news

ثانیہ مرزا نے اپنی سالگرہ پر والدہ کو مبارکباد کیوں دی

Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنی 34ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی والدہ کو بھی مبارکباد دی۔ثانیہ مرزا نے اپنی سالگرہ کے دن والدہ کو بھی سالگرہ کی مبارکباد اس لئے دی کیونکہ ان کی اور والدہ کا جنم دن ایک ہی ہے۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ آپکے جنم دن پر پیدا ہوئی۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی بچپن کی تصویر بھی شیئر کی جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔ثانیہ مرزا کے اکاؤنٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جسے سیکڑوں لوگوں نے پسند کیا۔دوسری جانب بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور نیہا دھوپیا نے بھی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *