Categories
Breaking news

ثانیہ مرزا بھی تُرک شیف کے کھانے کی دیوانی ہوگئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی معروف تُرک شیف براک ازدمیر کے منفرد ذائقے کی دیوانی ہوگئیں۔حال ہی میں ثانیہ مرزا نے دبئی میں تُرک شیف براک ازدمیر سے ملاقات کی جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ مرزا تُرک شیف براک ازدمیر کے ساتھ موجود ہیں جبکہ اُن کے ہاتھ میں تُرک شیف کی تیار کردہ انوکھی بریڈ بھی ہے جس پر انگریزی زبان میں ’مرزا‘ لکھا ہوا ہے۔ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزیدار ڈنر کے لیے تُرک شیف براک ازدمیر کی تعریف کی۔
بھارتی ٹینس اسٹار نے اُن کے لیے تیار کردہ بریڈ کے لیے بھی تُرک شیف کا شکریہ ادا کیا۔ثانیہ مرزا اور براک ازدمیر کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ناصرف لائک کر رہی ہے بلکہ یہ تصویر مختلف پیجز پر شیئر بھی کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *