Categories
Breaking news

ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات، اہم قانونی معاملات پر مشاورت

ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات، اہم قانونی معاملات پر مشاورت

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ثاقب نثار کو قانونی مشاورت کے لیے بلایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار عمران خان کی خواہش پر ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ثاقب نثار سے وزیراعلیٰ کےحلف پر ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی بات ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے کل تک گورنر کو حلف لینے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.