Categories
Breaking news

ثاقب نثار پر تنقید، مریم اور خاقان کیخلاف توہینِ عدالت کی اپیل خارج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر تنقید پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہینِ عدالت کی اپیل خارج کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔

توہین عدالت، شاہد خاقان اور مریم نواز کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو…

مقامی وکیل نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف عدالتِ عالیہ میں اپیل دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مقامی وکیل کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست گزار نہیں بتا سکے کہ کون سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی۔

عدالتِ عالیہ نے یہ بھی کہا کہ کسی کے مطالبے پر توہینِ عدالت کی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *