Categories
Breaking news

تیونس کا امارات اور اسرائیل معاہدے کے خلاف بڑا قدم، پارلیمنٹ نے قرارداد منظور کرلی

Advertisement
Advertisement

 تیونس افریقی عرب ملک تیونس کی پارلیمنٹ میں متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے اعلان کیخلاف متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی ہے۔

اس قرارداد میں خلیجی ریاست کی اسرائیل کے ساتھ دوستی کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تونسی پارلیمان میں منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ فلسطینی قوم کے اصولی مطالبات اور بنیادی حقوق کے ساتھ کھلی نا انصافی، عرب اور عالم اسلام کے اجتماعی موقف سے انحراف اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تونس کی حکومت ، پارلیمنٹ اور عوام سمیت تمام طبقات فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تیونس کسی صورت میں قضیہ فلسطین کو نظرانداز کرنے اور فلسطین میں اسرائیل کے استعماری صہیونی منصوبوں کو تحفظ دینے کی حمایت نہیں کرے گا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ریاست نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کا اعلان کرکے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

اس اقدام سے صہیونی ریاست کو قبلہ اول پر غاصبانہ قبضے، فلسطین میں توسیع پسندی اور فلسطینی علاقوں میں آبادی کاتوازن تبدیل کرنے کی سازشوں میں مدد ملے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *