Categories
Breaking news

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، آغاز پر ہی چوکا دے مارا

Advertisement
Advertisement

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہےتیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی تیسرے ٹیسٹ میں برقرار رکھا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *