Categories
Breaking news

تھرپارکر: خاتون نے اسپتال کے باہر بچے کو جنم دیدیا

Advertisement
تھرپارکر: خاتون نے اسپتال کے باہر بچے کو جنم دیدیا

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا ہے، چھاچھرو کے علاقے میں خاتون نے اسپتال میں بروقت داخلہ نہ ملنے پر بچے کو باہر ہی جنم دے دیا۔

خاتون ورثا کے ہمراہ اسپتال پہنچی، ورثا نے پیچیدگی سے متعلق اسپتال انتظامیہ کو بتایا مگر اسپتال میں بروقت اقدام نہ اٹھائے جاسکے یوں 30 سالہ خاتون اسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دینے پر مجبور کردی گئی۔

ورثا کے مطابق بچے کو جنم دینے کے بھی 3 گھنٹے بعد اسپتال انتظامیہ نے خاتون اور نو مولود کو اسپتال میں داخلہ دے دیا۔

نجی اسپتال حکام نے واقعے سے متعلق کہا ہے کہ 30 سالہ خاتون بچے سمیت اسپتال میں زیر علاج ہے، مذکورہ خاتون کو بروقت اسپتال میں داخل نہ کرنے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *