Categories
Breaking news

توہینِ عدالت کیس:عمران خان نے جواب جمع کرا دیا

توہینِ عدالت کیس:عمران خان نے جواب جمع کرا دیا

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے 25 مئی کے واقعات سے متعلق توہینِ عدالت کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں جواب جمع کرا دیا۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے 23 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا۔

عدالتِ عظمیٰ میں جمع کرائے گئے جواب میں عمران خان نے کہا ہے کہ جانتے بوجھتے سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی نہیں کی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ مجھے25 مئی کی شام کو عدالتی حکم سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

جمع کرائے گئے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں بابر اعوان کی مجھ سے ملاقات کرانے کا بھی کہا، عدالتی حکم کے باوجود انتظامیہ نے بابر اعوان کی مجھ سے ملاقات میں کوئی سہولت نہیں دی۔

سابق وزیرِ اعظم کا اپنے جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ 25 مئی کو 6 بج کر 45 منٹ پر کارکنوں کے لیے یہ وڈیو پیغام سیاسی کارکنان کی معلومات پر جاری کیا۔

عمران خان کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران جیمرز کی وجہ سے فون پر رابطہ ناممکن تھا، نادانستہ طور پر اٹھائے گئے قدم پر افسوس ہے۔

عمران خان نے سپریم کورٹ سے توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب میں سیکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس کو غلط قرار دے دیا۔

عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی خریدی: فواد چوہدری

پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی خریدی۔

ان کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو ڈی چوک جانے کی کال دینا حکومتی رویے کے خلاف پُرامن احتجاج کے لیے تھی۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ میری یا تحریکِ انصاف کی جانب سے کسی وکیل کو سپریم کورٹ میں زیرِ التواء کیس میں شامل ہونے کو نہیں کہا گیا۔

سابق وزیرِ اعم عمران خان کا درخواست میں یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے اب بتایا گیا ہے کہ اسد عمر نے جی نائن گراؤنڈ کے حوالے سے ہدایات دیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *