
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف توہین آمیز اور غیر پارلیمانی ریمارکس کے معاملے کی سماعت کے دوران عمران خان اور اسد عمر کی غیر حاضری کی درخواست دائر کر دی گئی۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔
دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
توہین الیکشن کمیشن، عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری
توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کر دیے۔
فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن کے روبرو بتایا کہ عمران خان گولی لگنے سے مکمل صحت یاب نہیں ہوئے ہیں اور آرام کر رہے ہیں، انہیں ڈاکٹر نے ابھی سفر کی اجازت نہیں دی ہے۔
عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری کو ڈینگی ہو گیا ہے، جس سے ریکوری میں 10 سے 15 روز درکار ہیں۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل ہم توہینِ الیکشن کمیشن کیس پر دلائل کے لیے تیار تھے، وہاں پتہ چلا کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اس سے متعلق درخواست ہے۔
عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں غیر حاضری کی درخواست دے دی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
قومی خبریں سے مزید
-
8 سال بعد کچہری حملہ کیس کے 5 ملزمان بری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 8 سال بعد کچہری حملہ کیس کے 5 ملزمان کو بری کر دیا۔
-
بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میںآج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
-
عمران خان کی تمام سیاسی زندگی یوٹرن میں ہی گزری ہے، شیری رحمٰن
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ 7 ماہ سے عمران خان امریکا اور اسٹیبلشمنٹ پر حکومت گرانے کا الزام لگا رہے تھے
-
احتساب عدالت کے باہر عثمان بزدار کیخلاف احتجاج
لاہور کی احتساب عدالت کے باہر سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔
-
الیکشن کمیشن کو آج بلدیاتی انتخاب کا اعلان کرنا چاہیے، حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آج بلدیاتی الیکشن کا اعلان کرنا چاہیے
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا دو روزہ دورہ کراچی
اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم گزشتہ جمعرات (17 نومبر) کو دو روزہ دورے کے لیے کراچی پہنچے۔
-
وزیرِ اعظم کا 25 نومبر کو دورۂ ترکیہ پر جانے کا امکان
وزیرِ اعظم شہباز شریف 25 نومبر کو دورۂ ترکیہ پر جا سکتے ہیں، ان کو 25 اور 26 نومبر کو دورے کی دعوت دی گئی ہے۔
-
مفتی نعیم مرحوم سے میرا قریبی تعلق تھا، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ آ کر بہت خوشی ہوئی، یہ جامعہ دین کی جس طرح خدمت کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔
-
کراچی: اہلکار کا قتل، پولیس کے پہنچنے پر لڑکی بھاگ نکلی تھی
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں گزشتہ شب پولیس اہلکار کے قتل کے واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ پولیس کے پہنچنے پر بھاگ نکلی تھی۔
-
وزیرِ داخلہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں ہے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں، سب ایک پیچ پے نہیں ہیں۔
-
کراچی: پولیس اہلکار کا قاتل سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا نکلا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا ہے۔
-
کراچی: قائد آباد مقابلے میں ہلاک ملزم 40 مقدمات میں ملوث نکلا
کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس سے مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والا ملزم پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی اور اقدامِ قتل جیسے 40 سنگین جرائم میں ملوث تھا۔
-
جمعے کو راولپنڈی میں مظاہرین کی خیمہ بستی لگ جائے گی،اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کاکہنا ہے کہ جمعےکی صبح سے فیض آباد میں خیمہ بستی لگا دی جائے گی
-
کراچی بلدیاتی انتخابات، فیصلے کا وقت تبدیل
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانے کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔
-
کراچی: پولیس اہلکار کو گولی مارنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فیز 5 میں نوجوان کی پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کو گولی مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
-
دھرنے کیلئے پی ٹی آئی کی NOC کی درخواست نمٹا دی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کی درخواست نمٹا دی۔