
وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ تحریک انصاف کا ’’صاف چلی شفاف چلی‘‘ بیانیہ بے نقاب ہو رہا ہے، توشہ خانہ کے بعد اب ہیلی کاپٹر اسکینڈل سامنے آیا ہے، کفایت شعاری کا نعرہ لگا کر قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔
شیری رحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک دن امریکی وفد نے عمران خان سے ملاقات کی، دوسرے دن سابق وزیر نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے خراب تعلقات کی وجہ سے حکومت سے باہرہیں۔
پی پی رہنما کاکہنا تھا کہ ان دو واقعات نے جھوٹ پر مبنی ’’بیرونی سازش‘‘ کے بیانیہ کو دفن کر دیا ہے، کیا عمران خان اب امریکی انتظامیہ کو غلطی درست کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں؟
Table of Contents
بنی گالہ سے وزیراعظم آفس تک روزانہ سفر عمران کے ہیلی کاپٹر کا خرچہ8 لاکھ
اسلام آبادسابق وزیراعظم عمران خان کا بنی گالہ سے…
انہوں نے کہا کہ بنی گالا سے ایوان وزیراعظم کے ہوائی سفر پر عمران خان نے عوام کے 98 کروڑ روپے خرچ کئے، اقتدار کے نشے میں یہ لوگ کہتے تھے ہیلی کاپٹر کا خرچ 50 سے 55 روپے فی کلومیٹر ہے۔
شیری رحمٰن نے بتایا کہ عمران خان کا یومیہ ہیلی کاپٹر کا خرچہ 8 لاکھ روپے سے زائد تھا، سادگی، کفایت شعاری کی تبلیغ کرنے والا شخص بنی گالا اور وزیراعظم ہاوس ہیلی کاپٹر پر آتا جاتا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر عمران خان مغربی ممالک کے رہنماؤں کی سائیکل پر آفس جانے کی مثالیں دیتے تھے، عمران خان کے ووٹر پونے تین سال انتظار کرتے رہے کہ ان کا لیڈر بھی سائیکل پر بنی گالا سے وزیراعظم ہاؤس جائے گا، جبکہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ہیلی کاپٹر کے سفر میں اڑایا گیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
63 اے کی تشریح: ق اور ن لیگی وکلاء کے دلائل
سپریم کورٹ آف پاکستان میں 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی آج سماعت کے دوران مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے وکلاء نے دلائل دیے۔
-
دعا سے متعلق غلط رپورٹ دینے والا SHO معطل
کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ کی غلط سی سی ٹی وی ویڈیو چلانے پر ایس ایچ او الفلاح بدر شکیل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
-
آواران میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ پسپا، میجر شہید، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہناہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا ہے ۔
-
شیخ رشید نے خانہ کعبہ میں کیا تجربہ کیا؟
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گزشتہ دنوں عمرے پر ہونے والے منفرد تجربے کے بارے میں بتا دیا۔
-
اکنامک افیئرز کی ماہانہ رپورٹ جاری
اکنامک افیئرز نے ماہانہ اکنامک رپورٹ جاری کردی، وفاقی حکومت نےمالی سال کے9 ماہ میں 12 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لے لیا۔
-
شرجیل میمن نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا
سندھ اسمبلی کے رکن شرجیل انعام میمن نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
-
احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی افطار ڈنر پر بلالیا
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وزیر اسد عمر کو دعوت نامہ بھجوا کر الوداعی افطار ڈنر پر بلالیا۔
-
صدر نے نئے وزراء سے حلف لے لیا
وفاقی کابینہ کے مزید ارکان نے حلف اٹھا لیا، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وفاقی وزراء سے حلف لے لیا۔
-
شہباز شریف کا منی لانڈرنگ کیس براہِ راست دکھایا جائے: فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہِ راست دکھایا جائے۔
-
’مریم اورنگزیب باز آ جاؤ‘, مریم نواز کا مشورہ
مریم نواز اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات، مریم اورنگزیب کے درمیان دلچسپ ٹوئٹس کا تبادلہ ہوا ہے
-
گورنر خط نہیں لکھتے تو 2 بجے حکم دیں گے: عدالت
حمزہ شہبازکی بطور وزیرِ اعلیٰ حلف برداری کے لیے درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب آئینی ذمے داری پوری نہیں کر رہے، اگر گورنر انکار کا خط نہیں لکھتے تو عدالت 2 بجے حکم دے گی۔
-
مفتاح اسماعیل نے شوکت ترین کو ماضی یاد دلا دیا
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو ماضی یاد دلا دیا۔
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، عدالتی کارروائی براہِ راست دکھانے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کورٹ میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کر لیا۔
-
بلوچستان: بلدیاتی انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی جمع، پولنگ کی تاریخ سامنے آ گئی
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہو گیا۔
-
قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کی درخواست نمٹا دی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کی درخواست نمٹا دی۔
-
عمران نیازی کے ڈوپ ٹیسٹ کی ضرورت ہے، رانا ثناء
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے۔