Categories
Breaking news

توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں بیچی، ثبوت موجود ہے، عمران خان

توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں بیچی، ثبوت موجود ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجود ہے۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر ہم پیچھے بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں یہ جو کرنا چاہتے ہیں کریں، نواز شریف چاہتا ہے ایسے چیف کو تعینات کرے جو اس کے مفادات کا تحفظ کرے، کوئی بھی آرمی چیف عوام کے مفاد کے خلاف نہیں جاتا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا پیغام بھیجا جا رہا ہے مگر ہم نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں، صاف شفاف الیکشن میں تمام بحران کا حل ہے، فوری صاف شفاف انتخابات کا انعقاد تیزی سے مسلط ہوتی تباہی کے قدم روکنے کیلئے ناگزیر ہے۔

عمران خان بتائیں ایسا ہیرا ہے جسے 5 سو روپے میں بیچ سکتے ہیں؟ شاہزیب خانزادہ

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے توشہ خانہ کی گھڑی بیچنے سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے سوالات پوچھ لیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکا کے معاملے پر بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، میں نے کہا تھا اپنے مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح دوں گا، امریکا نے میری حکومت گرائی تھی مگر ملکی مفاد کی وجہ سے ان سے اچھے تعلقات رہیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک اپنے اثرات نمایاں کر رہی ہے، قوم کی بیداری اور تحریک امپورٹڈ سرکار کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، جبر، فسطائیت اور دستوری حقوق کی بد ترین پا مالی سے قوم کو جھکانے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میرے قتل کی کوشش اور حقیقی آزادی مارچ کو خون میں نہلا کر راستہ صاف کرنے کی کوششیں خاک میں ملیں، کرپشن، منی لانڈرنگ، ملک کو بدعنوانی کی لعنت کا شکار کرنے والوں کو مسلط کرکے قوم کو ان کی اطاعت پر مجبور کیا جا رہا ہے، سازش و جبر کا ہر سطح پر مقابلہ کیا، آئندہ بھی پوری قوت سے سامنا کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ قوم حقیقی آزادی کے قافلوں میں نکل رہی ہے، راولپنڈی میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانوں کا سمندر امڈ رہا ہے، پر امن جمہوری جدوجہد کے ذریعے نظام پر مسلط بے مہار گروہ سے قوم کو آزاد کریں گے، عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے ذریعے ملک و قوم کو معاشی و سیاسی پستیوں سے نکالیں گے، آئین کے تابع ریاستی ادارے وقت کی نزاکت کا احساس، قوم کی خواہشات کا احترام کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *