Categories
Breaking news

تنخواہ بڑھا دی لیکن دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں، حسنین مرزا

Advertisement
تنخواہ بڑھا دی لیکن دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں، حسنین مرزا

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کے رکن ِ سندھ اسمبلی حسنین مرزاکا کہن ہے کہ تنخواہ بڑھا دی لیکن دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کے رکنِ سندھ اسمبلی حسنین مرزا منے کہا کہ سرکاری ملازموں کو تنخواہ دینے کے لیے 45 ارب روپے نہیں ہیں۔

گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں جو ہوا اس پر بہت دکھ ہے: حسنین مرزا

گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے) کے رکنِ سندھ اسمبلی حسنین مرزا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر بہت دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آٹھوں بجٹ پیش کیا ہے، وہ جس پریشانی اور سوچ میں تھے اس کا اندازہ ہو رہا تھا۔

حسنین مرزا نے کہا کہ مراد علی شاہ نے مجموعی ایشو پر کوئی بات نہیں کی، آج تک ہمیں فنانس بل نہیں دکھایا گیا، آج کے سیشن میں فنانس بل کا نام تبدیل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: ذوالفقار و فہمیدہ مرزا کے بیٹے کیخلاف نیب ریفرنس دائر

جی ڈے اے رکنِ سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ گڈو اور کوٹری بیراج میں پانی وافر مقدار موجود ہے لیکن بدین میں پانی دستیاب نہیں۔

حسنین مرزا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں اگر بدین کے شہریوں کو پانی نہیں ملا تو میں وہاں کے عوام کو نہیں روک سکوں گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *