Categories
Breaking news

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو ٹکٹنگ اسٹاف کی ہڑتال

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرمیٹرو ٹکٹنگ اسٹاف کی ہڑتال

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو ٹکٹنگ اسٹاف کی ہڑتال جاری ہے۔

میٹرو ٹکٹنگ اسٹاف کی ہڑتال کے باعث جڑواں شہروں میں مسافر پریشان ہیں جبکہ میٹرو اسٹیشن میں مسافروں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

میٹرو ٹکٹنگ اسٹاف کی ہڑتال کے نتیجے میں وارث خان اسٹیشن پر شہریوں اور سیکیورٹی عملے کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے۔

ٹکٹ کلیکٹرز کا احتجاج، پنڈی اسلام آباد میٹرو بس معطل

اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس ٹکٹ کلیکٹرز کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث کیے جانے والے احتجاج کی وجہ سے معطل ہوگئی۔

دوسری جانب ترجمان میٹرو بس سروس کا میڈیا نمائندوں سے کہنا ہے کہ ہم بغیر اجازت کسی کو خبر یا ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، عوام کے مسائل اجاگر کرنا ہے تو آپ اسٹیشن سے باہر رہ کر کر سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *