Categories
Breaking news

تم وزیراعظم ہوکر بھی صرف مہرے ہو، پرویز رشید

تم وزیراعظم ہوکر بھی صرف مہرے ہو، پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے نام لیے بغیر سابق وزیراعظم اور موجودہ وزیراعظم سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ انتخاب کبھی اُس سے جیت نہیں سکے اور دھرنوں سے ہلا نہیں سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نااہل کروایا تو لاکھوں دن رات ہمراہ ہولئے، صدارت چھینی تو تاحیات قائد کا مرتبہ ملا۔

ن لیگی سینئر رہنما نے یہ بھی کہاکہ زندگی چھیننے کی سازش کی تو ردعمل سے اپنی ہی جان نکل گئی۔

اُن کا کہنا تھاکہ تم وزیر اعظم ہوکر بھی صرف مہرے ہو، وہ قیدی اور جلاوطنی میں بھی تاریخ ساز ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *