Categories
Breaking news

تم اب دل کھول کر رو لو: شیریں مزاری کا مریم اورنگزیب کو پیغام

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مرکزی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی شیریں مزاری کا چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنائے جانے پر ردِعمل سامنے آ گیا۔

شیریں مزاری نے وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کے پُرانے ویڈیو بیانات کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ پی ٹی آئی کا مذاق اُڑاتی نظر آئیں۔

ٹوئٹر پر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہم عوامی مینڈیٹ اور دستور و قانون کی جیت پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے خوشیاں منائیں گے۔

شیریں مزاری نے طنزیہ انداز میں مریم اورنگزیب سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ تم اب دل کھول کر رو لو، چیخ لو، پیٹ لو اور دل کرے تو دیوار میں ٹکریں بھی مار لو۔

پی ٹی آئی ایسے خوش ہے جیسے پرویز الہٰی بچپن سے ان کے کارکن ہیں: ریحام خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنائے جانے پر ردِعمل سامنے آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی تھی جبکہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ قرار دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *