Categories
Breaking news

تمام حقائق عدالت کے سامنے رکھ دیئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

بحیثیت وکیل نہیں ایڈمنسٹریٹر کے طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہوا ہوں، مرتضیٰ وہاب
بحیثیت وکیل نہیں ایڈمنسٹریٹر کے طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہوا ہوں، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ تمام حقائق عدالت کے سامنے رکھ دیئے ہیں، بحیثیت وکیل نہیں ایڈمنسٹریٹر کے طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہوا ہوں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ رپورٹ گزشتہ روز ہی عدالت میں پیش کردی تھی، تمام حقائق عدالت کے سامنے پیش کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کاکہنا تھا کہ عدالت نے اسلام آباد میں 11 جنوری کو کیس مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے گٹر باغیچہ کیس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جسے بعد میں مرتضیٰ وہاب کی عدالت سے معافی مانگنے کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *