Categories
Breaking news

تعلیمی ادرے کھیلیں گے یا نہیں؟ 4 جنوری کو فیصلہ ہو گا: شفقت محمود

 تعلیمی ادرے کھیلیں گے یا نہیں؟ 4 جنوری کو فیصلہ ہو گا: شفقت محمود

Advertisement

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزراء کی میٹنگ میں حا لات کا جائز ہ لیا جائے گا اور تعلیمی ادرو ں کے کھلنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

اسلام آباد میں وینٹیج کار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات ختم نہیں ہو رہے تھے کہ جی یو آئی ف کے اندرونی مسائل شروع ہو گئے۔

شفقت محمود نے تعلیمی پالیسی پر تجاویز مانگ لیں

وفافی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق تجاویز مانگ لیں۔

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ موسیٰ جی عیسیٰ جی فیملی نے لوک ورثہ کو وہ وینٹیج گاڑی سونپی ہےجس میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح نے سفر کیا تھا، میں ان کا شکر گزار ہوں۔

شفقت محمود نے کہا کہ امید ہے کہ لوک ورثہ میوزیم اس گاڑی کی حفاظت کرے گا،قائدِ اعظم کی لیڈر شپ کا شکر کرنا چاہیئے کہ پاکستان بنا۔

انہوں نے کہا کہ اگر قائدِ اعظم کی لیڈر شپ نہ ہوتی تو تحریکِ پاکستان نہ ہوتی،آج ہندوستان میں فاشسٹ حکومت ہے، ہندوستان کی فاشسٹ حکومت اقلیتوں پر ظلم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ ہندوستانی کشمیریوں پہ ظلم کر رہے ہیں،قائدِ اعظم نے 2 قومی نظریہ سوچ سمجھ کر پیش کیا، ہماری سرحدوں پر حالات کو خراب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قائدِ اعظم کی زندگی سے بہت کچھ سیکھنا ہے، حکومتِ پاکستان کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم قائدِ اعظم کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہماری پاکستان کے ساتھ کمٹمنٹ اٹل ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *