Categories
Breaking news

تعلیمی اداروں میں کورونا کے 24 کیسز, اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیاگیا

Advertisement
Advertisement

 تعلیمی ادارے

محکمہ تعلیم پنجاب نے گوجوانوالہ میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں کورونا کے 24 کیسز سامنے آنے کے بعد اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں میں 164 طلبہ و طالبات کے کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لئے گئے تھے، جن میں 24 بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

جن بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان میں گورنمنٹ پبلک اسکول وزیر آباد کے5، گورنمنٹ ہائی اسکول سوہدرہ کے 5، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سوہدرہ کے طالبعلم اور ایک اور نجی اسکول کے 12 بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ جن اسکولوں میں کیسز سامنے آئے ہیں وہاں ڈس انفیکشن کیا جائے گا اس کے علاوہ ایس او پیز مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس میں نمایاں کمی کے بعد 15 ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں۔ تاہم اسکول کھلنے کےبعد کئی تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کئی اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *