Categories
Breaking news

تشدد کا شکار ماں نے گرفتاربیٹے بہو کو معاف کردیا

تشدد کا شکار ماں نے گرفتاربیٹے بہو کو معاف کردیا

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ضعیف ماں پر مبینہ طور پر تشدد کرنے والے نافرمان بیٹے اور بہو کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ماں نے معاف کیا تو پولیس نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔

بادامی باغ میں ضعیف ماں پر نافرمان بیٹے اور بہو کے مبینہ تشدد کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اسے طبی امداد فراہم کی۔

اس موقع پر پولیس نے بزرگ خاتون کے بیٹے اور بہو کو گرفتار کر لیا ، تاہم ماں آخر ماں ہوتی ہے ، تشدد کا شکار ماں کو جب بیٹے بہو کی گرفتاری کا پتہ چلا تو دل نرم پڑگیا اور دونوں کو معاف کر دیا ۔

پولیس کے مطابق بیٹے اور بہو نے ماں کے قدموں میں گر کر معافی مانگی جس کے بعد پولیس نے دونوں کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *