Categories
Breaking news

ترین گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ترین گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی کی رہائش گاہ پر ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پرویز الہٰی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں، ترین گروپ نے اجلاس بلالیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی کی رہائش گاہ پر اجلاس میں پنجاب کی تحریک عدم اعتماد کے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی حمایت سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، جبکہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے۔

ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی حمایت پر بعض اراکین کے تحفظات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ نے ہم خیال گروپ، علیم گروپ اور اپوزیشن سے رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اجلاس میں جہانگیر ترین کو تمام سیاسی رابطوں سے آگاہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.