Categories
Breaking news

ترین گروپ کا بجٹ منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ

جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ہم خیال گروپ کے ارکان اسمبلی اور وزراء نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، سابق وزیر زوار وڑائچ، ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوا، ایم پی اے خرم لغاری اور دیگر ارکان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

ملاقات میں جہانگیرترین کیس کی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پنجاب حکومت کے وعدوں پر عملدرآمد کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔

گروپ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر مشاورت کی۔

ملاقات میں طے کیا گیا کہ ترین گروپ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کامکمل ساتھ دے گا۔

اس موقع پر سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *