Categories
Breaking news

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

Advertisement
Advertisement

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا ہے۔ اس طرح ایک مرتبہ پھر ترکی کے صدر نے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اب بھی ایک اہم تنازع ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں دنیا پر واضح کیا کہ جنوبی ایشیا کے امن کا انحصار تنازع کشمیر کے حل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کمشیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے مسئلے کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔

ترک صدر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *