Categories
Breaking news

ترکی پرعائد پابندیوں پر عملدرآمد کرائیں گے، امریکی وزیر خارجہ

ترکی پرعائد پابندیوں پر عملدرآمد کرائیں گے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ترکی پرعائد پابندیوں پر عملدرآمد کرائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ترکی کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے نیٹو کا دفاعی نظام موجود تھا اور متبادل ہونے کے باوجود ترکی نے روسی میزائل کی خریداری کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی پر واضح کیا تھا روسی میزائل کی خریداری سے گریز کرے کیونکہ ایس 400 میزائل سے امریکی ملٹری ٹیکنالوجی کی سیکیورٹی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ ترک ایجنسی کے صدر اسماعیل دیمر کو امریکی ویزا نہیں دیا جائے گا اور روس کے دفاعی سیکٹر کے ساتھ ٹرانزیکشنز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واضح اشارہ دیا ہے ترکی پرعائد پابندیوں پر عملدرآمد کرائیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *