Categories
Breaking news

ترکی نے چاند پر جانے کی تیاریاں مکمل کر لیں

Advertisement

طیب اردوان

ترکی کے خلائی پروگرام کے چرچے ہونے لگے ہیں کہ ترکی چاند پر جا رہا ہے۔

ترکی نے 2023 میں چاند پر لینڈنگ پر مبنی خلائی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے اعلان کردہ ’قومی خلائی پروگرام‘ کو ایسوسی ایٹڈ پریس اور روئٹرز سمیت امریکی و روسی ذرائع ابلاغ میں وسیع جگہ دی گئی ہے۔

ترکی نے 2023 میں چاند پر لینڈنگ پر مبنی خلائی پروگرام کا اعلان کر دیا، خبر میں کہا گیا کہ ترکی کا قومی خلائی پروگرام صدر اردوان کے وژن کا ایک حصہ دکھائی دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ اردوان کا وژن ہے کہ ترکی جلد وسیع علاقائی و عالمی کردار ادا کرے گا۔

2018 میں ترکی نے خلائی ایجنسی قائم کی تھی، اے پی نے کہا کہ قومی خلائی پروگرام سائنس دانوں کے لیے تحقیق کے نئے امکانات پیدا کرے گا، اور ملک سے باصلاحیت افراد کی دیگر ممالک کی طرف نقل مکانی میں کمی آئے گی۔

ترکی 2023 میں چاند پر پہنچنے کا ہدف رکھتا ہے، خبر میں بتایا گیا کہ ترکی نے 8 جنوری کو امریکا کی ریاست فلوریڈا میں واقع کیپ کنیویرال بیس سے ترک سیٹ 5A نامی نئے سیٹلائٹ خلا میں بھیجا تھا۔

روسی ذرائع ابلاغ نے بھی ترک صدر رجب طیب اردوان کے متعارف کردہ قومی خلائی پروگرام کا جائزہ لیا، ریا نووستی نے سرخی جمائی کہ ترکی 2023 میں چاند پر خلائی گاڑی بھیجنے کا پروگرام رکھتا ہے۔ خبر ایجنسی نے لکھا کہ اردوان نے منصوبے کی تکمیل کے لیے ترک انجینئرز پر اعتماد کا اظہار کیا۔

تاس نیوز ایجنسی نے لکھا کہ ترکی خلا میں رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک خلائی بیس قائم کرنے کا پروگرام رکھتا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *