Categories
Breaking news

ترکی میں کورونا مریضوں کے آئی سی یو وارڈ میں آگ، 9 افراد جاں بحق

Advertisement

اسپتال

ترکی میں کورونا مریضوں کے آئی سی یو وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترک صوبے غازی انتیپ کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے آئی سی یو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں سین کو یونیورسٹی اسپتال میں زیر علاج کورونا کے 9 مریض دم توڑ گئے، وارڈ میں زیر علاج دیگر مریضوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

صوبائی گورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آ گ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement

اسپتال میں کورونا کے 19 مریض زیر علاج تھے ، آگ آکسیجن ڈیوائس پھٹنے کے باعث علی الصبح 4 بجکر 45 منٹ پر لگی جس نے پورے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ حادثے میں زیر علاج دیگر مریض زخمی نہیں ہوئے انہیں علاج معالجے کے لیے دوسرے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں اس سے قبل کورونا کے 26 ہزار 410 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ عالمی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 610 تک جاپہنچی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *